کسی کو اس کی اپنی بات کا وکیل بننے سے نہ روکو۔۔۔؟

kisi ko us ki apni baat ki wazahat kerne se na roko...

کسی کو اس کی اپنی بات کا وکیل بننے سے نہ روکو۔۔۔


 عربی کا مقولہ ہے کہ
"من یقول قولا وھو احق ان یفسر قولہ"
یعنی کوئی شخص جو بھی بات کرے تو وہ اس بات کی وضاحت کرنے کا زیادہ حق رکھتا ہے۔۔۔
ہمارے ہاں یہ ہوتا ہے کہ ہم کہنے والوں کو دوبارہ کچھ کہنے کا موقع ہی نہیں دیتے کہ وہ اپنی بات کا مفھوم سمجھا دیں۔ ہم اس کی اس بات پر اپنے مفروضے گھڑ لیتے ہیں۔ اور ان مفروضوں کو اس کی اپنی وضاحت سے زیادہ سچ مان لیتے ہیں۔ یہ ممکن ہے آپ کو اس کی بات کوئی جملہ نہ سننے کی وجہ سے غلط سمجھ آئی ہو یا غصہ کی وجہ سے اس کا پوائنٹ آف ویوو نہ سمجھ آیا ہو۔۔۔۔
کہنے والے کا اپنا وضاحت نامہ لے لینا چاہیے تاکہ آپ کے قائم کردہ مفروضے کی حقیقت یقینی ہو جائے یا مردود قرار پائے۔۔۔۔


ناقد مکمدنسی