سپین میں ہر سال اگست کے آخری بدھ کو منعقد ہونے والا تہوار (La tomatina) اور اسلامی تہوار

Islami tehwaron per bolne walon aur qurbani per bakwaas kerne walon ko jawab


 السلام علیکم ورحمة الله وبركاته

بسم اللہ الرحمن الرحیم


سپین میں ہر سال اگست کے آخری بدھ کو منعقد ہونے والا تہوار (La tomatina) 
اور اسلامی تہوار


کہاں ہیں وہ لوگ جو اپنی طماطم خیز گفتگو سے قربانی کے عظیم تہوار پر تو اعتراض ناحق کرتے رہے تھے۔ مگر سپین کے مشہور

La tomatina تہوار

پر ایک حرف بھی جھوٹے منہ سے نہیں بول پائے۔
کہاں ہیں وہ جو قربانی کے ذبح ہونے پر بولتے ہیں کہ کتنے جانورون کو قتل کرکے ضائع کر دیا جاتا ہے۔ مگر انہیں اس فیسٹیول پر ضائع کیئے جانے والے طماٹر نظر نہیں آرہے۔۔۔
کیا ان کی آنکھوں کے سامنے قربانی کا گوشت تقسیم نہیں ہوا۔۔۔ جبکہ وہ تقسیم ہو کر غریبوں کی سال بھر کی خوراک بن جاتا ہے مگر یہاں تو اتنے طماٹر ضائع ہوتے ہیں اور ایسے ضائع ہوتے ہیں کہ کسی کے کام نہیں آتے۔۔۔
کیا انہیں یہ اور اس جیسے سب فیسٹیولز نظر نہیں آتے جن میں خورد ونوش کی اشیاء کو فضول میں بے کار نظریے کی بنیاد پر بہا دیا جاتا ہے اور ضائع کر دیا جاتا ہے۔ جبکہ اسلام میں قربانی کا تہوار تو بہت سے روحانی، جسمانی، معاشرتی، معاشی اور سماجی فوائد دیتا ہے۔
افسوس ان پر نہیں جو اس طرح کے لایعنی تہوار مناتے ہیں بلکہ افسوس ہے ان مسلمانوں پر جو ان فیسٹیولز کو پروموٹ کرتے ہیں، ان کو بروڈکاسٹ کرتے ہیں، اس میں شرکت کرتے نظر آتے ہیں اور اس فیسٹیولز کی قباحت کو بتانے کی بجائے اس کی تحسین کرتے نظر آتے ہیں۔۔۔۔
انہیں تو چاہیے تھا کہ اسلام کے خاص تہوار کے دفاع میں لب کشائی کرتے ہوئے کفار اور ان کے تہواروں کو ذلیل ورسوا کرتے اور انہیں ان کے عقائد اور نظریات کو بادلائل غلط ثابت کرکے
"ناکوں چنے چبھواتے"
مگر افسوس ان مسلمانوں پر، مگر افسوس ان کے ایمانوں پر
یہ لوگ ان کے ساتھ مل گئے اور انہوں نے مسلمانوں کے ہی تہواروں پر انگلیاں اٹھانی شروع کر دیں۔۔۔
کبھی کہنے لگے کہ قربانی کی جگہ غریب کی بیٹی ہے اس کی شادی کروا دو، کبھی ڈیم فنڈ میں اس کی رقم دے دو، کبھی رشتہ دار کو کاروبار کروا دو اور کسی کے بچے کو تعلیم دلوا دو۔۔۔
جناب آپ سے گزارش ہے کہ جب آپ گاڑی خریدنے جاتے ہیں تو فل آپشن لینے کی بجائے نارمل ایڈیشن لے کر باقی پیسے ان مصارف میں دے دیں۔ مگر آپ ایسا نہیں کرتے کہ گاڑی بندہ ایک مرتبہ لمبے عرصہ چلانے کے لیئے لیتا ہے اس لیئے ایک ہی مرتبہ فل آپشن گاڑی لے لو۔ میں ان سے کہتا ہوں تو قربانی سال میں ایک مرتبہ آتی ہے اور پتہ نہیں آپ نے اگلے سال ہونا ہے یا نہیں تو آپ بھی اس کو آخری مرتبہ سمجھ کر قربانی کر لیں۔۔۔غریبون کے لیئے اللہ تعالی ہیں۔ اور اسی اللہ تعالی نے قربانی کا حکم دیا ہے۔۔۔
    Toyota بلکہ آپ
چھوڑ کر مہران لے لیں یا
 Alto
 لے لیں تاکہ باقی ماندہ پیسے کسی کی بیٹی کی شادی میں کام آجائیں گے۔۔۔ مگر یہاں تو آپ کی عزت اور شان میں فرق پڑجائے گا۔ آپ کی عزت گاڑی کے چھوٹا ہونے سے کم ہو جائے گی مگر قربانی نہ کرنے سے آپ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا کیوں کہ آپ کو اللہ تعالی کے احکام پسند نہیں۔۔۔ اس اللہ تعالی نے ہی آپ کو عزت دی ہے اور وہ ہی عزت چھین سکتا ہے۔
یہ جھوٹی عزت تو بڑی عزیز ہے آپ کو مگر حقیقی عزت کا کوئی خیال نہیں۔۔۔
بہرحال بات مختصر کہ

شرم تم کو مگر نہیں آتی
واہ رے مسلمان
واہ رے مسلمان

اسامہ ارسلان ناقد مکمدنسی